شعبہ اسلامیات
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈان بنوں میں بی ایس اسلامیات کا با قاعدہ آغاز ستمبر 2017 میں ہوا۔ ادارہ ہذا میں بی ایس اسلامیات کے قیام اور اس کا مقصد یہاں کہ طالبات میں دینی و مذہبی رجحان پیدا کرنا، ان کے اخلاق و کردار کو سنوارنا ، ان کو اسلامی علوم جیسے القرآن، حدیث، فقہ اور اسلامی تاریخ سے واقفیت دینا اور اس کے ساتھ ہی دیگر عصری علوم انگریزی سوشیالوجی، اکنامکس اور کمپیوٹر وغیرہ کی آگاہی اور واقفیت دینا تا کہ طلبہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ معاشرے میں ایک نمایاں مقام اور باعزت روزگار حاصل کرسکیں رواں سال کالج ہذا میں بی ایس اسلامیات میں 197 طالبات زیر تعلیم میں ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہترین اساتذہ موجود ہیں ۔